Get Alerts

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

اسلام آباد :اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گرمی کی شدت میں واضح کمی آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے درجہ حرارت میں کمی کر دی ہے۔ ایف-6، ایف-8، جی-10، آئی-9، بلیو ایریا سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

ادھر راولپنڈی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا آغاز ہو گیا، جس کے بعد بعض علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے، جب کہ ریسکیو ادارے بھی الرٹ کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاط سے ڈرائیونگ کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: