Get Alerts

پنجاب حکومت نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ کر لیا

پنجاب حکومت نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ کر لیا

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس سلسلے میں میکانزم، ریگولیشنز اور ڈیجیٹلائزیشن پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں غیر ضروری این او سی ختم کرنے اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کی ہدایات دی گئیں۔ پنجاب میں ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس کے ذریعے سوسائٹیز کی منظوری، مینجمنٹ اور ٹرانسفر کے تمام مراحل آن لائن مکمل ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قواعد و ضوابط کے مطابق ایک مرتبہ ایمنسٹی دی جائے گی تاکہ مسئلہ مستقل طور پر حل کیا جا سکے۔

اجلاس کو دی گئی بریفنگ کے مطابق پنجاب میں کل 7,905 ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں جن میں سے 2,687 منظور شدہ اور 5,118 غیر قانونی یا منظوری کے عمل میں ہیں۔

ٹیگز: