لاہور:کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 34 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں فتنہ الخوارج کے خطرناک عناصر بھی شامل ہیں۔
کارروائیاں لاہور، بہاولپور، ننکانہ صاحب، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں کی گئیں۔ لاہور سے 2 اور بہاولپور سے ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، 18 ڈیٹونیٹرز اور دیگر خطرناک اشیاء برآمد ہوئیں۔