بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، دو دہشتگرد گرفتار

بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، دو دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، دو دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا ، اسلحہ برآمد

آئی ایس پی آر  کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں ژوب ، مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے قبضے سے ڈیٹو نیٹر ، باروسی سرنگیں ، بارود اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔