Get Alerts

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشتگرد مارے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشتگرد مارے گئے

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 24 مئی 2026 کو پیش آنے والے ریل حادثے کے بعد حاصل ہونے والی انٹیلی جنس معلومات کی روشنی میں مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے علاقوں میں آپریشنز کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشت گرد مارے گئے۔ ان دہشت گردوں کو "بھارتی سرپرستی یافتہ فتنۃ الہندوستان" سے منسلک قرار دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیز مواد اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہ دہشت گرد بلوچستان میں متعدد اہم دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے جبکہ "عزمِ استحکام" وژن کے تحت ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔
 
 
 

ٹیگز: