Get Alerts

افغان حکومت نے بھی پاکستان میں سفیر تعینات کرنے کا اعلان کر دیا

افغان حکومت نے بھی پاکستان میں سفیر تعینات کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کے فیصلے کے بعد افغان طالبان حکومت نے بھی پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اوراسلام آباد میں اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دی ہے
افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے فیصلے سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو فروغ ملے گا اور یہ علاقائی استحکام کے لیے مثبت قدم ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ سفارتی پیشرفت تجارتی، سکیورٹی اور مہاجرین کے امور پر بات چیت کے دروازے کھولے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز کابل میں اپنے ناظم الامور عبیدالرحمٰن نظامانی کو سفیر کے عہدے پر تعینات کیا تھا، جو افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں پاکستان کا پہلا سفیر ہے۔

ٹیگز: