Get Alerts

پاکستان نے بھارتی  جارحیت کا  صرف جواب نہیں دیا، پوری حکمت عملی بدل دی: وزیراعظم

پاکستان نے بھارتی  جارحیت کا  صرف جواب نہیں دیا، پوری حکمت عملی بدل دی: وزیراعظم

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ بھارتی جارحیت کا نہ صرف بروقت جواب دیا بلکہ اپنی حکمت عملی سے پورا منظرنامہ ہی بدل دیا۔

کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے 7 ہائی ویلیو اہداف کو نشانہ بنا کر دشمن کو مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔ وزیراعظم نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور کامیاب حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج نے ہمیشہ قومی دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں میدانِ جنگ کا مطلب صرف اسلحہ نہیں بلکہ ذہانت، ٹیکنالوجی اور قومی عزم ہے۔

ٹیگز: