اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جون سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس سے گھریلو صارفین کو ریلیف ملے گا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2,838 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح، فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 63 پیسے کمی کی گئی ہے، اور اب نئی قیمت 240 روپے 53 پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔
ماہِ جون کی اس نئی قیمت کا اطلاق یکم جون 2025 سے ہو گا۔