Get Alerts

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

لاہور: محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت شمالی اور وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک، آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مغربی ہواؤں کا سسٹم علاقے میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دن بھر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش یا ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

ٹیگز: