لاہور: لاہور کے مختلف علاقوں میں ابرِ رحمت برس پڑا۔ گلبرگ، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن اور دیگر اطراف میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ شہریوں کو بارش کے دوران احتیاط برتنے اور ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔