Get Alerts

امریکی سینٹ کام کا سمندر میں بڑا ایکشن؛ ناکہ بندی توڑنے پر ایران کی طرف بڑھتا ایک اور میری ٹائم جہاز مفلوج

امریکی سینٹ کام کا سمندر میں بڑا ایکشن؛ ناکہ بندی توڑنے پر ایران کی طرف بڑھتا ایک اور میری ٹائم جہاز مفلوج

واشنگٹن :خلیجِ عمان میں امریکی فوج نے سخت ترین ناکہ بندی کے دوران قانون شکنی کرنے والے ایک اور بحری جہاز کو نشانہ بنا کر مفلوج کر دیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق گیمبیا کا پرچم بردار تجارتی جہاز ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ امریکی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہاز کے انجن روم پر "سیلفائر میزائل" داغ کر اسے سمندر کے بیچوں بیچ ناکارہ بنا دیا۔
عسکری حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر 5 بحری جہازوں کو ناکارہ کیا جا چکا ہے جبکہ فوجی دباؤ اور وارننگ کے ذریعے 116 مشکوک جہازوں کا رخ کامیابی سے موڑا گیا ہے۔

ٹیگز: