Get Alerts

پاک یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا آٹھواں اجلاس کل ہوگا؛ یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس پاکستان پہنچیں گی

پاک یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا آٹھواں اجلاس کل ہوگا؛ یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد :پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دوطرفہ سفارتی و اقتصادی تعلقات میں مثبت پیش رفت کے تحت یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس کل پاکستان کا اہم سرکاری دورہ کریں گی۔ اس دورے کو خطے کی موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، کاجا کالاس اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاک یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گی۔ اس اعلیٰ سطحی ورکنٹ سیشن میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی شراکت داری، سلامتی کے امور اور باہمی دلچسپی کے اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بات چیت ہوگی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اپنے قیام کے دوران یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی وزیراعظم اور صدرِ پاکستان سے بھی الگ الگ اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں پاک یورپی یونین تعلقات کے مستقبل کے روڈ میپ اور علاقائی استحکام پر اہم مشاورت کی جائے گی۔

ٹیگز: