سعودی عرب میں نئے ٹریفک جرمانے عائد

سعودی عرب میں نئے ٹریفک جرمانے عائد

ریاض: سعودی عرب میں  محکمہ ٹریفک نے ٹرانسپورٹ کی متعدد  خلاف ورزیوں پر سزاﺅں میں ترامیم کی ہیں۔

بعض خلاف ورزیوں پر 6ہزار ریال تقریباََ(168000 روپے ) سے زائدیکا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے جلد عمل درآمد شروع کردیا جائیگا۔ باخبر ذرائع نے الوطن اخبار کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مخالف سمت میں گاڑی چلانے پر 6ہزا ر ریال کا جرمانہ ہوگا۔

اتنا ہی جرمانہ نمبر پلیٹ کے بغیرگاڑی چلانے والوں پر بھی کیا جائیگا۔ آگے یا پیچھے کی نمبر پلیٹ نہ ہونے پرمذکورہ جرمانہ لاگو کیاجائیگا۔