فریال مخدوم کی نئی تصویر وائرل ہو گئی

فریال مخدوم کی نئی تصویر وائرل ہو گئی

نیو جرسی : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی سابق اہلیہ فریال مخدوم نے ایک بار پھر اپنی تصویر سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر فریال مخدوم کی جاری کردہ تازہ تصویر اور ویڈیو نے ایک بار پھر دھوم مچا دی۔

 ہالووین کی مناسب سے جاری اس تصویر اور وڈیو میں فریال کو مختلف ڈراؤنی اشکال میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم مستی مذاق میں فریال کی پوسٹ کی جانی والی تصویر اور ویڈیو پر جہاں مداح بھی خوب محظوظ ہوئے، وہیں بڑی تعداد میں لوگوں نے انہیں عادت سے مجبور ہوکر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

b85712420a5b53972fa3263e75e39c0a

اس پر فریال مخدوم نے خود وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہالووین کے لیے مخصوص اسٹائل ہے، روزمرہ کا میک اپ نہیں ہے۔ براہ مہربانی، پریشان نہ ہوں۔