Get Alerts

محمد حفیظ باؤلنگ کر سکیں گے یا نہیں- فیصلہ کل باؤلنگ ٹیسٹ کے بعد ہوگا

محمد حفیظ باؤلنگ کر سکیں گے یا نہیں- فیصلہ کل باؤلنگ ٹیسٹ کے بعد ہوگا

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ مستقبل میں باؤلنگ کر سکیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ کل باؤلنگ ٹیسٹ کے بعد ہوگا۔ 

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بالنگ کراتے وقت بالر کے ہاتھ کا خم 15 ڈگری کے اندر ہونا چاہیے۔ آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے حفیظ کو 2016 میں قائد اعظم ٹرافی میں بالنگ کی اجازت دی گئی تھی لیکن ٹرافی کے فائنل میچ میں بھی ان کا ایکشن رپورٹ ہو گیا تھا۔ قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں بالنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے انہیں لیگ کے پہلے ایڈیشن میں بالنگ سے روک دیا تھا۔

سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران آئی سی سی نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا تھا اور انہیں 14 روز کے اندر بائیو مکینک ٹیسٹ کی ہدایت کی گئی تھی۔آل رانڈر محمد حفیظ باؤلنگ ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ پہنچ چکے ہیں جہاں وہ باؤلنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ دیں گے۔ حفیظ اس سے قبل بھی بھارت میں دیے جانے والے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ میں کلئیر قرار دیے گئے تھے۔

میچ آفیشلز نے سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ گرانڈ پر کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جولائی 2015 میں بھی محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار دیکر انہیں بالنگ کرانے سے روک دیا گیا تھا۔ محمد حفیظ نے بالنگ ایکشن میں تبدیلی کر کے نومبر 2015 میں آسٹریلیا میں اپنے نئے بالنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا تھا جسے آئی سی سی نے کلیئر قرار دیدیا تھا۔

ٹیگز: