امن معاہدے سے سازشوں کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، پرویز خٹک

امن معاہدے سے سازشوں کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، پرویز خٹک
کیپشن: امن معاہدے سے سازشوں کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، پرویز خٹک
سورس: فائل فوٹو

نوشہرہ :پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ حکومتی معاہدہ امن کے قیام اور خون خرابے کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے کیاگیا ہے۔

میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی ) کے ساتھ معاہدے سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت اپنی پوزیشن پر قائم ہے اور امن معاہدے سے سازشوں کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا جبکہ حکومت کا موقف دو ٹوک ہے جبکہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک میں جو معاہدہ ہوا اس سے کوئی پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں، حکومت اپنی پانچ سالہ معیاد پوری کرے گی ،مولانا فضل الرحمن سمیت پوری اپوزیشن دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دے، پی ڈی ایم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیتی ہے یا نہیں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام کی عدالت میں جارہے ہیں اور عوام خود فیصلے کرے  جبکہ تحریک انصاف کے انقلابی اقدامات سے عوام کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں، مہنگائی ایک بڑا ایشو ہے جبکہ عمران خان کی پالیسوں سے عوام کو مہنگائی میں جلد ریلیف ملے گا۔