تحریک انصاف کو پنڈی سے ایک اور جھٹکا

تحریک انصاف کو پنڈی سے ایک اور جھٹکا

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کو پنڈی ڈویژن سے ایک اورجھٹکا لگا ہے۔ صداقت عباسی اور شیخ رشید کے بعد غلام سرور خان نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلی ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ غلام سرورخان کی جہانگیرترین،علیم خان اورعون چودھری سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے جہانگیر ترین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ 

واضح رہے کہ غلام سرور خان پر 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔9 مئی کے واقعات کے بعد غلام سرور خان منظر عام سے غائب تھے۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں غلام سرور خان وزیر ہوا بازی کے عہدے پر فائز رہے۔ 

مصنف کے بارے میں