نواز شریف احتساب عدالت پیش،" میاں تیرے چاہنے والے ۔۔ پنڈی والے پنڈی والے" نعروں سے استقبال، مسلم لیگ ن کے قائد کا خوشی کا اظہار

 نواز شریف احتساب عدالت پیش،

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف آج توشہ خانہ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔

پیشی کے موقع پر  احتساب عدالت کے باہر ن لیگی کارکنان اپنے قائد کے استقبال کے لیے موجود تھے، کار کنان نواز شریف کو دیکھ کر "میاں تیرے چاہنے والے ۔۔ پنڈی والے پنڈی والے" کے نعرے لگاتے رہے۔

احتساب عدالت کے باہر لیگی رہنما شکیل اعوان کی لیگی خواتین کے ہمراہ نعرہ بازی، کار کنان "میاں تیرے چاہنے والے ۔۔ پنڈی والے پنڈی والے" کے نعرے لگاتے رہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف آج توشہ خانہ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں