Get Alerts

قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ مری؛ جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ

قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ مری؛ جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ

مری : قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملکہ کوہسار مری کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہر میں جاری مختلف فلاحی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی جانب سے قائد مسلم لیگ (ن) اور وزیراعلیٰ کو مری کی تعمیر و ترقی اور جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران میاں محمد نواز شریف نے مری میں مقامی آبادی اور ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے موجود سہولیات کو مزید جدید بنانے اور شہر کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھتے ہوئے اسے مزید نکھارنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مری کے روایتی حسن کی حفاظت اور یہاں انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر انتظامیہ کو تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے کے احکامات دیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مری کے ماسٹر پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ یہاں آنے والے شہریوں کو ٹریفک، پانی اور صفائی کے حوالے سے بہترین ماحول میسر آ سکے۔

ٹیگز: