Get Alerts

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات: ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات: ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی، جس دوران عوامی فلاح کے منصوبوں، امن و امان کی صورتحال، روڈز کی بحالی، ستھرا پنجاب، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ارکان اسمبلی نے پنجاب بھر میں 20 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی بحالی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سراہا اور اس کے عوامی فائدے کو تسلیم کیا۔ انہوں نے جدید کیتھ لیب کے قیام اور الیکٹرو بس سروس کے آغاز پر وزیر اعلیٰ کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ "عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات میں امن بحال ہوا ہے، اور سڑکوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی نہ صرف انفراسٹرکچر کی بہتری ہے بلکہ یہ روزگار اور خوشحالی کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔ مریم نواز شریف نے "ستھرا پنجاب" پروگرام کو ایک نئے کلچر کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف صفائی نہیں بلکہ صوبے کی معاشرتی ترقی کا سنگِ میل ہے۔

اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے کی ترقیاتی رفتار کی تعریف کی اور کہا کہ "آج پنجاب پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ ہے۔" انہوں نے کہا کہ کیتھ لیبز اور الیکٹرو بس سروس جیسے منصوبے عوام دوست قیادت کی روشن مثال ہیں، جن سے ہر طبقہ مستفید ہو رہا ہے۔

ٹیگز: