لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اٹک کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ضلع کی عوامی ضروریات اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ارکان اسمبلی نے اٹک میں الیکٹروبس سروس کے آغاز کو سراہتے ہوئے بتایا کہ خواتین، طلبہ اور بزرگوں کو مفت سفری سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب، سیوریج اور سڑکوں کے میگا منصوبے شامل ہیں، جبکہ پورے پنجاب میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ان کا عزم ہے۔