لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وہاڑی سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وہاڑی کے ارکان اسمبلی نے وہاڑی۔ملتان روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کو وزیراعلیٰ پنجاب کا گیم چینجر منصوبہ قرار دیا۔
ارکان صوبائی اسمبلی نے وہاڑی میں الیکٹرو بس سروس کے آغاز پر بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں ضلع وہاڑی میں جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی امور زیرِ بحث آئے۔