Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، روٹ 47 کا افتتاح و معائنہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، روٹ 47 کا افتتاح و معائنہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور والٹن روڈ پر نئے تعمیر شدہ اوورہیڈ برج اور "روٹ 47" کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مکمل ہونے والے سی بی ڈی "روٹ 47" کو عام ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان کیا۔

"روٹ 47" ایک جدید اور سہل انفراسٹرکچر پر مشتمل 4.5 کلومیٹر طویل دو طرفہ، تین رویہ شاہراہ ہے، جو کلمہ چوک کو والٹن سے جوڑتی ہے۔ اسے 1947 کی جدوجہدِ آزادی سے منسوب کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت گلبرگ سے والٹن کا سفر اب چند منٹوں میں طے کیا جا سکے گا۔

 وزیراعلیٰ نے اسے پنجاب کے روشن اور پائیدار مستقبل کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا۔

ٹیگز: