برلن :البانیا کے وزیر اعظم ایڈی راما نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت کی پہلی مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی وزیر ڈیلا حاملہ ہو چکی ہیں اور وہ جلد 83 ڈیجیٹل اسسٹنٹس کو جنم دیں گی۔
برلن میں گلوبل ڈائیلاگ فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایڈی راما نے بتایا کہ یہ اے آئی بچے پارلیمنٹ میں بطور ڈیجیٹل پارلیمانی اسسٹنٹس کام کریں گے اور اراکین کو قانون سازی میں معاونت فراہم کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈیلا کو ستمبر 2025 میں البانیا کی پہلی ڈیجیٹل وزیر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ مصنوعی ذہانت اور شفاف طرز حکمرانی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔