واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر لگائے گئے ٹیرفز کو مسترد کرنے کے لیے علامتی اقدام کیا ہے۔ یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے استعمال کیے گئے ایمرجنسی پاورز کو ختم کرنے کی کوشش کے طور پر سامنے آیا۔
تمام ڈیموکریٹس نے قرارداد کی حمایت کی، جبکہ مخالفت میں صدر ٹرمپ کی اپنی ری پبلکن پارٹی کے چار اراکین بھی شامل تھے۔ نتیجتاً 51 ووٹوں کے مقابلے میں 47 ووٹ قرارداد کی مخالفت میں آئے۔
یاد رہے کہ یہ قرارداد عمل درآمد کے لیے لازمی نہیں ہے۔ قبل ازیں سینیٹ نے صدر ٹرمپ کے اختیارات کے خلاف ووٹ دیا تھا، جن کے تحت برازیل پر 50 فیصد اور کینیڈا پر 35 فیصد ٹیرفز عائد کیے گئے تھے۔