کوئٹہ : محکمہ داخلہ نے کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل ڈیٹا سروس کو ایک دن کے لیے بند کرنے کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سروس ممکنہ طور پر آج رات 12 بجے سے اگلے دن رات 12 بجے تک بند رہے گی۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہر میں افواہوں کی روک تھام اور امن قائم رکھنا ہے۔
حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ تشویش یا بدامنی کو روکا جا سکے۔