Get Alerts

پاک فوج دفاع وطن کے لیے پرعزم، نوجوانوں کو حوصلہ افزائی فراہم کر رہی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

 پاک فوج دفاع وطن کے لیے پرعزم، نوجوانوں کو حوصلہ افزائی فراہم کر رہی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ایبٹ آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا کے ساتھ نشست کے دوران کہا ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا اور پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں تاکہ ملک میں امن قائم رہے۔

نشست میں طلبا نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایسے ملک کے شہری ہیں جہاں افواجِ پاکستان نوجوانوں کو رہنمائی اور حوصلہ فراہم کرتی ہیں۔

ٹیگز: