Get Alerts

تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایف ڈی ای میں مانیٹرنگ سیل قائم

تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایف ڈی ای میں مانیٹرنگ سیل قائم

اسلام آباد: فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے تعلیمی اداروں کی کارکردگی مؤثر انداز میں جانچنے کے لیے ہیڈکوارٹرز میں مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے۔

مانیٹرنگ سیل تعلیمی اداروں کی اکیڈمک، ایڈمنسٹریٹو اور آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لے گا، سکولوں کی انرولمنٹ، حاضری اور نتائج کا ڈیٹا جمع کرے گا، اور شواہد پر مبنی رپورٹنگ کو فروغ دے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (پالیسی) مانیٹرنگ سیل کے انچارج ہوں گے، جبکہ عمران جہانگیر ڈائریکٹر اور حافظ فرحان اکرم اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

ترجمان ایف ڈی ای کے مطابق کے پی آئیز تیار کیے جائیں گے، فیلڈ وزٹس کے لیے شیڈول مرتب کیا جائے گا، اور ماہانہ و سہ ماہی رپورٹس ڈائریکٹر جنرل کو پیش کی جائیں گی۔ تمام ڈائریکٹرز، اے ای اوز اور ہیڈز آف انسٹی ٹیوشنز کو مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے، اور سیل فوری طور پر کام شروع کر دے گا۔

ٹیگز: