وینکوور: کینیڈا میں معروف سکھ رہنما اور بین الاقوامی کمپنی کینم انٹرنیشنل کے صدر درشن سنگھ سہسی کو فائرنگ کے ذریعے قتل کر دیا گیا، جس کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے مبینہ نیٹ ورک کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ امکان ظاہر ہوا ہے کہ واردات میں وینکوور کے بھارتی قونصل خانے کے عملے کا کردار بھی ہو سکتا ہے، جس پر تفتیش جاری ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، "را" بیرونِ ممالک علیحدگی پسند سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک منظم نیٹ ورک چلا رہی ہے۔
سکھ فار جسٹس (SFJ) نے درشن سنگھ سہسی کے قتل کے خلاف کینیڈا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا اور الزام لگایا کہ بھارتی قونصل خانے بیرونِ ملک سکھ برادری کو خوفزدہ کرنے میں شامل ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی پالیسی اور بین الاقوامی سکھ کمیونٹی کے لیے خطرات کی نشاندہی کرتا ہے۔