Get Alerts

عوام کے لیے مالی ریلیف ،پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

 عوام کے لیے مالی ریلیف ،پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

ریاض:متحدہ عرب امارات (UAE) کی فیول پرائس کمیٹی نے نومبر 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں، جن میں تمام اقسام کے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی شامل ہے۔ یہ اقدام عوام کے لیے مالی ریلیف کے طور پر دیکھاجا رہا ہے۔سپر 98 پیٹرول: 2.63 درہم فی لیٹر (اکتوبر میں 2.77 درہم)،سپیشل 95 پیٹرول: 2.51 درہم فی لیٹر (اکتوبر میں 2.66 درہم)،ای-پلس 91 پیٹرول: 2.44 درہم فی لیٹر (اکتوبر میں 2.58 درہم)،ڈیزل: 2.67 درہم فی لیٹر (اکتوبر میں 2.71 درہم) ہے۔
ترجمان اوگرا کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے۔ قیمتوں میں یہ کمی عالمی منڈی میں خام تیل کی کمی کے پیش نظر کی گئی ہے، اور ماہرین کے مطابق یہ رجحان برقرار رہا تو آئندہ مہینوں میں مزید ریلیف کا امکان ہے۔نئی قیمتیں یکم نومبر 2025 سے پورے ملک میں نافذ العمل ہوں گی۔

ٹیگز: