وینا ملک کی میوزک ویڈیو کے ساتھ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں دبنگ واپسی

وینا ملک کی میوزک ویڈیو کے ساتھ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں دبنگ واپسی

وینا ملک کی میوزک ویڈیو کے ساتھ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں دبنگ واپسی

لالی ووڈ: پاکستانی اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر اسد خٹک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے بعد اب ایک میوزک ویڈیو کے ساتھ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں دبنگ واپسی ،

اداکارہ نے اپنے مداحوں کی بےتابی کو بڑھانے کے لیے میوزک ویڈیو کی تیاری کے مراحل سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔انہوں نے ایک ویڈیو میں اپنی ٹیم کو بھی مداحوں سے متعارف کروایا۔وینا کی نئی میوزک ویڈیو 'لشکرِ جرار' رواں ماں 3 تاریخ کو لانچ کی جائے گی، جس کی پروڈکشن بھی انھوں نے خود ہی کی ہے۔

اس گانے میں وینا ملک کا انداز کافی منفرد ہوگا، جو ان کے لباس اور میک اپ کو دیکھ کر محسوس ہورہا ہے۔وہ اپنی نئی میوزک ویڈیو سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کامیاب واپسی کرپائیں گی یا نہیں، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔