Get Alerts

ہمایوں سعید نے ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز کر دیا، نوجوانوں کے لیے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں داخلے کا سنہری موقع

ہمایوں سعید نے ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز کر دیا، نوجوانوں کے لیے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں داخلے کا سنہری موقع

کراچی: معروف پاکستانی اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے نوجوان باصلاحیت افراد کو پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں شامل ہونے کا موقع دینے کے لیے ایک ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ ایسے نوجوانوں کی تلاش میں ہیں جو تخلیقی عمل کا حصہ بننے کا شوق رکھتے ہوں، چاہے ان کے پاس کوئی تعلیمی قابلیت یا پچھلا تجربہ نہ بھی ہو۔

پروگرام میں مختلف شعبوں کے لیے موقع دیا جا رہا ہے. ہمایوں سعید نے بتایا کہ منتخب ہونے والے شرکا کو مختلف قیادت کے کردار ادا کرنے کی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ انڈسٹری کے ہر پہلو سے واقف ہو سکیں۔

انہوں نے نوجوانوں، خصوصاً نئے گریجویٹس، کو اس پروگرام میں درخواست دینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ عمر کی کوئی حد مقرر نہیں اور جذبہ و عزم کو سب سے زیادہ اہمیت دی جائے گی۔

ٹیگز: