Get Alerts

پی سی بی نے ملک بھر کے سکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا

پی سی بی نے ملک بھر کے سکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر کے سکولوں میں نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا افتتاح کریسنٹ ماڈل ہائر سکول میں کیا گیا، جہاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اس سال پروگرام میں ملک کے 391 سکولز حصہ لے رہے ہیں جن میں 175 سرکاری اور 218 نجی سکولز شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد نئے کرکٹ اسٹارز کی تلاش ہے جو مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ بن سکیں۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید بتایا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو U15، U17 اور U19 ریجنل ٹیموں اور اکیڈمیوں میں شامل کیا جائے گا تاکہ نوجوان کرکٹ کے ساتھ تعلیم بھی جاری رکھ سکیں اور پیشہ ورانہ کرکٹ میں کیریئر بنا سکیں۔

افتتاحی تقریب میں پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے ارکان، تعلیمی و کھیل کے مختلف اداروں کے حکام اور دیگر مہمان بھی شریک تھے۔

ٹیگز: