محمد حفیظ نے سرگودھا میں نوجوانوں کی تربیت کیلئے کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان کردیا

محمد حفیظ نے سرگودھا میں نوجوانوں کی تربیت کیلئے کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو

سرگودھا:قومی کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈرمحمد حفیظ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچوں نے دنیا بھر میں پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا ہے۔خواہش ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں۔سرگودھا میں نوجوانوں کی تربیت کیلئے حفیظ کرکٹ اکیڈمی بناؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

تفصیلات کے مطابق سپورٹس سٹیڈم سرگودھا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا کہ پی سی بی کرکٹ کے فروغ کیلئے بہت کام کر رہا ہے۔ میری بھی خواہش ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑیوں کو رواں ماہ سرگودھا کے سپورٹس سٹیڈیم لاؤں تاکہ یہاں پر نمائشی میچ کھیلا جا سکے اور سرگودھا کے لوگ بھی اس میچ کو انجوائے کریں۔

یہ بھی پڑھیں:2018 ء میں ہی دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع ہوجائےگی:احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پی ایس ایل کے آئندہ تمام میچ پاکستان میں ہوں اور اس میں میرا شہر سرگودھا شامل ہو۔ قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ میں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے درخواست کی ہے کہ مجھے سرکاری زمین حفیظ کرکٹ اکیڈمی بنانے کیلئے دی جائے تاکہ میں نوجوانوں کی اس اکیڈمی میں تربیت کر سکوں۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں ہوم کرائوڈ کا فائدہ اٹھائیں گے : سرفراز احمد

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویسٹ انڈیز کا آنا خوش آئند اقدام ہے۔امید رکھتا ہوں کے پاکستان تمام میچ جیتے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ کو جنون کی حد تک پسند کرتے ہیں اور پاکستان کے حالات بھی ٹھیک ہوگئے ہیں۔ یہاں زیادہ سے زیادہ کرکٹ ہونی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں:کشال پریرا نے آئی پی ایل کھیلنے سے صاف انکار دیا

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لئے سینئر آل راﺅنڈر کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں