لاہور:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے۔
حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے۔ مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپتے!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 1, 2019
انہوں نے ٹوئٹرپر بیان میں کہا کہ حکومت سے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے، مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے آرڈرپردستخط کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزاوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی لیکن حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا ۔