مہنگائی ضرور ہوئی لیکن شرح گزشتہ حکومتوں کی نسبت کم ہے، اسد عمر

مہنگائی ضرور ہوئی لیکن شرح گزشتہ حکومتوں کی نسبت کم ہے، اسد عمر
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: اسد عمر نے کہا ہے کہمہنگائی کی شرح 2008ء میں پیپلز پارٹی اور 2013ء میں ن لیگ کے پہلے چھ ماہ کی نسبت کم ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی ضرور ہوئی ہے لیکن اس کی شرح گزشتہ حکومتوں کی نسبت کم ہے ،  وزیر خزانہ نے مہنگائی، پٹرول بم اور ڈالر کےمقابلے میں روپے کی تنزلی کی بھی انوکھی  دلیل پیش کی ، پٹرول ڈیزل اوگرا کی سفارش سے کم مہنگا کرنے کا احسان بھی جتایا اور اپوزیشن کو مناظرے کا چیلنج بھی کر ڈالا۔ 

 

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے سربراہ نے بھارت کو ایشیا پیسفک گروپ کا شریک چیئرمین بنانے کے خلاف پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔

 

اسد عمر  نے کہا کہ آئندہ بجٹ 17 یا 24 مئی کو لانے کی تجویز ہے تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ اسپیکر کی مشاورت کے بعد ہو گا ۔