راولپنڈی : پاکستانی فوج نے نوجوانوں کے جذبات اور افواج سے محبت کے پیش نذر دہشتگردی کیخلاف جنگی آپریشنز پر مبنی نئی گیم متعارف کروا دی ہے جس میں ہر شہری حصہ لے سکتا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی افواج نے نوجوانوں کے جذبات کو پیش نذر رکھتے ہوئے ایک نئی گیم ایپ متعارف کروائی ہے جس کو شہری اپنے موبائل فونز میں انسٹال کر کے دہشتگردی کیخلاف جنگی آپریشنز میں پاک فوج کا حصہ بن سکتے ہیں ۔
How your soldiers fight? Experience it for yourselves ....
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) March 30, 2019
Glorious Resolve ????????https://t.co/KS6Lu1jqzVhttps://t.co/1FuIa5XqZd pic.twitter.com/zWny9agZPX
گیم میں آپریش راہ راست اور راہ نجات کو شامل کیا گیا ہے ، نوجوان اور بچے اس گیم کے ذریعے پاک فوج کے ساتھ مختلف محاذوں پر لڑ سکیں گے اور بالکل عام جنگی حالات کی طرح ہتھیار اور بھاری اسلحہ استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔
گیم کو دی گلورئیس ریزولو کا نام دیا گیا ہے جس کو 23 مارچ کے دن لانچ کیا گیا تھا ۔