پی ٹی آئی کا عامر لیاقت سمیت منحرف اراکین کو بڑا جھٹکا

پی ٹی آئی کا عامر لیاقت سمیت منحرف اراکین کو بڑا جھٹکا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت سمیت تمام منحرف اراکین کو پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق چیف وہپ عامر ڈوگر نے 17 منحرف اراکین کو پارلیمانی پارٹی کے وٹس ایپ  گروپ سے نکالا ہے۔ جن میں عامر لیاقت سمیت  جویرہ ظفر، فرخ الطاف، سمیع گیلانی، سید مبین عالم، عاصم نذیر، احمد حسن دیہڑ، عبدالغفار وٹو، ریاض مزاری، امجد فاروق کھوسہ، عامر گوپانگ، نواب شیر وسیر، افضل ڈھانڈلہ، نزہت پٹھان، وجہیہ قمر، رمیش کمار، باسط بخاری، راجہ ریاض اور رانا قاسم نون شامل ہیں۔


واضح رہے کہ دو روز قبل سندھ ہاؤس میں اپوزیشن رہنماؤں سمیت پی ٹی آئی  کے 22 منحرف اراکین کا اکٹھ ہوا ۔ منحرف  اراکین میں  جویریہ ظفر آہیر  ، عامر لیاقت  ، نور عالم خان، نواب شیر، فرخ الطاف ،راجہ ریاض ، رمیش کمار بھی موجود تھے جس کے بعد تحریک انصاف نے ایکشن لیتے ہوئے اپنے جماعت کے منحرف اراکین کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے واٹس ایپ گروپ سے نکال باہر کیا۔

مصنف کے بارے میں