واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ختم کر دی جائے گی، چاہے ایران مذاکرات کرے یا نہ کرے۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں نے ایران کو 20 سال پیچھے دھکیل دیا ہے اور اب وہاں ایٹمی خطرہ کم ہو رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کو بلٹ پروف شیشوں، ڈرون پروف چھت اور بم شیلٹرز سے محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ صدر کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں جرائم کی شرح 98 فیصد تک کم ہو چکی ہے۔ "میل ان ووٹنگ" کے نظام کو مزید سخت اور محفوظ بنانے کے لیے صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنا دیا گیا ہے تاکہ عالمی سطح پر تیل کی ترسیل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔