واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اب تک کی کارروائیوں میں ایران کے 48 رہنما ہلاک ہو چکے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا اگر ہم ایران پر حملہ نہ کرتے تو وہ محض دو ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کر لیتا۔ میں وہی کرتا ہوں جو درست ہے، اور اس وقت حالات بالکل ٹھیک سمت میں جا رہے ہیں۔ ہمارے اڈوں پر ایرانی حملوں کی شدت توقعات سے بہت کم تھی۔