Get Alerts

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا 'انتخابی اتحاد' تیار: آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا 'انتخابی اتحاد' تیار: آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس میں مستقبل کے سیاسی نقشے اور اہم انتخابی معرکوں کے حوالے سے دور رس فیصلے کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات کا محور گلگت بلتستان (GB) اور آزاد جموں و کشمیر (AJK) کے آئندہ انتخابات تھے۔
 دونوں رہنماؤں نے ان خطوں میں انتخابات مل کر لڑنے کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کی۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور مشترکہ امیدوار لانے کی تجویز زیرِ غور آئی تاکہ سیاسی حریفوں کو ٹف ٹائم دیا جا سکے۔ملاقات میں صرف انتخابی مہم ہی نہیں بلکہ نتائج کے بعد کی صورتحال پر بھی اتفاق پایا گیا۔ آزاد کشمیر اور جی بی میں انتخابات کے بعد مرکز کی طرز پر اتحادی حکومتیں بنانے پر غور کیا گیا۔
 دونوں جماعتوں کے درمیان اقتدار کی تقسیم کے فارمولے پر بھی ابتدائی بات چیت کی گئی تاکہ استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا یہ ممکنہ انتخابی اتحاد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیاست میں ایک بڑا 'پاور بلاک' ثابت ہوگا۔

ٹیگز: