Get Alerts

گلگت بلتستان میں انتخابی گہما گہمی عروج پر، مہم کے لیے قائد ن لیگ نواز شریف گلگت پہنچ گئے

گلگت بلتستان میں انتخابی گہما گہمی عروج پر، مہم کے لیے قائد ن لیگ نواز شریف گلگت پہنچ گئے

گلگت / سکردو:گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی گہما گہمی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کے لیے گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ گلگت آمد پر ن لیگ کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے قائد ن لیگ کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گلدستے پیش کیے گئے۔ نواز شریف کو گزشتہ روز ہی گلگت بلتستان کے دورے کے لیے باقاعدہ این او سی (NOC) جاری کیا گیا تھا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی بھی گلگت پہنچے ہیں۔ قائد ن لیگ اپنے اس اہم دورے کے دوران خطے کے مختلف اضلاع میں بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے اور پارٹی کے منشور کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب، گلگت بلتستان کا سیاسی درجہ حرارت اس وقت مزید بڑھ گیا ہے جب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان بھی اپنی اپنی پارٹیوں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں سکردو میں موجود ہیں۔ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی آمد سے خطے میں انتخابی معرکہ انتہائی دلچسپ شکل اختیار کر گیا ہے اور ووٹرز میں شدید جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

ٹیگز: