Get Alerts

اسلام آباد: بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات، انتخابی اتحاد اور آئینی ترمیم پر مشاورت

اسلام آباد: بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات، انتخابی اتحاد اور آئینی ترمیم پر مشاورت

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم قومی و بین الاقوامی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق، اس اعلیٰ سطح کی بیٹھک میں ہونے والی گفتگو کے اہم محور درج ذیل رہے۔
 ملاقات میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں دونوں جماعتوں کے درمیان ممکنہ انتخابی اتحاد پر سنجیدہ مشاورت کی گئی۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مجوزہ 28 ویں آئینی ترمیم کے مسودے اور پارلیمانی حکمت عملی پر غور کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کو وزیراعظم سے ہونے والی حالیہ اہم ملاقاتوں اور حکومتی موقف پر اعتماد میں لیا۔
ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور اس کے پاکستان پر اثرات سمیت عالمی سیاسی منظرنامے پر بھی بات چیت کی گئی۔اس اہم سیاسی مشاورتی عمل میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری اور چودھری یاسین موجود تھے، جبکہ جے یو آئی (ف) کی طرف سے سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے شرکت کی۔

ٹیگز: