Get Alerts

ایوانِ صدر میں اہم سیاسی مشاورت: بلاول بھٹو کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے گفتگو پر بریفنگ

ایوانِ صدر میں اہم سیاسی مشاورت: بلاول بھٹو کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، مولانا فضل الرحمان سے گفتگو پر بریفنگ

اسلام آباد: ایوانِ صدر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ کے لائحہ عمل اور اہم علاقائی انتخابات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے فوراً بعد ایوانِ صدر پہنچے جہاں انہوں نے صدرِ مملکت کو مولانا سے ہونے والی گفتگو اور سیاسی تعاون کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ ملاقات میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے صدر آصف علی زرداری کو ان علاقوں میں پارٹی کی تیاریوں اور انتخابی حکمت عملی کے حوالے سے کی جانے والی حالیہ گفتگو سے آگاہ کیا۔
    نئی قانون سازی: پارلیمنٹ میں زیرِ غور اہم بلز اور نئی قانون سازی کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔  ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام سیاسی قوتوں کو ملکی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک میں اہم قانونی اور سیاسی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ٹیگز: