Get Alerts

حنا چوہدری کی ذاتی زندگی سے دلچسپ انکشافات

حنا چوہدری کی ذاتی زندگی سے دلچسپ انکشافات

کراچی: شوبز کی دنیا میں تیزی سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ حنا چوہدری نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک اہم فیصلے سے پہلی بار پردہ اٹھایا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے اپنے ہونٹوں کو زیادہ بھرپور اور نمایاں بنانے کے لیے لپ فلرز کروائے تھے۔ حنا کے مطابق شوبز میں بہت سے فنکار اپنی ظاہری خوبصورتی نکھارنے کے لیے مختلف کاسمیٹک پروسیجرز کرتے ہیں، جبکہ کچھ اس سے گریز کرتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ تقریباً چار سال قبل انہوں نے فلرز کروائے کیونکہ ان کے ہونٹ قدرتی طور پر باریک تھے اور وہ انہیں زیادہ نمایاں دیکھنا چاہتی تھیں۔ تاہم، ڈرامہ ’ترک وفا‘ کے دوران پروڈیوسر نے انہیں دوبارہ فلرز نہ کروانے کا مشورہ دیا، کیونکہ کردار کی نوعیت اس کی اجازت نہیں دیتی تھی۔

اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ اس کے بعد انہوں نے اپنے چہرے پر کوئی اور کاسمیٹک پروسیجر نہیں کروایا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ان کے کیریئر کے آغاز میں والدین نے شرط رکھی تھی کہ پہلے شادی کریں، اور اسی شرط کو پورا کرنے کے بعد انہوں نے شوبز میں قدم رکھا۔

ٹیگز: