کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی جج کی اہلیہ ملزمہ سمیعہ حفیظ ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گئی، پولیس گرفتاری میں پھر ناکام 

کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی جج کی اہلیہ ملزمہ سمیعہ حفیظ ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گئی، پولیس گرفتاری میں پھر ناکام 

اسلام آباد: کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد  کیس میں ملزمہ سول جج کی اہلیہ  نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے اسلام آباد   کی  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس سےرجوع کرلیا۔ ملزمہ کی حفاظتی ضمانت آج ختم ہو رہی ہے ۔پولیس اب بھی ملزمہ سمیعہ کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ 

جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سمعیہ حفیظ نے ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ رضوانہ بچی ہمارے گھر ہی کام کر رہی تھی۔

مقدمہ میں لگائے الزامات بے بنیاد ہیں۔عدالت ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلیں۔کیس کے حتمی فیصلہ آنے تک ضمانت منظور کی جائے ۔

مصنف کے بارے میں