پاک، افغان  پہلی ون ڈے سیریز ،ٹاکرا 22 اگست کو ہوگا 

پاک، افغان  پہلی ون ڈے سیریز ،ٹاکرا 22 اگست کو ہوگا 

کابل: پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی ون ڈے سیریز میں پہلا میچ 22 اگست کو ہوگا۔  یہ پہلی بار ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز ہوگی اور تین ون ڈے کھیلیں جائیں گے۔ یہ میچز سری  لنکا میں ہوں گے۔   اس سے قبل دونوں ممالک نے ون ڈے میچز ہی کھیلے ہیں۔

 افغانستان نے 2012 میں شارجہ میں پہلا  ون ڈے کھیلا میچ کھیلا تھا۔اس بارے میں افغان کرکٹ بورڈ کاکہنا ہےکہ پاکستان  بورڈ کے ساتھ شیڈول طے کیاگیا تھا۔ اس سیریز کے پہلے دو میچز ہمبنٹوٹا  جبکہ تیسرا میچ کولمبو(سری لنکا) میں کھیلا جائے گا۔ افغان بورڈ کو امید ہےکہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز اچھی رہے گی۔ 

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی ٹیم  افغانستان کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔

تینوں میچز سے بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم کو ایشیا کپ کی تیاری کے لیے ایک اچھا موقع ملے گا۔ قومی ٹیم سیریز کے لیے 17 اگست کو سری لنکا پہنچے گی جہاں 19، 20 اور 21 اگست کو ٹریننگ کرے گی جبکہ 26 اگست کو آخری میچ کے بعد 27 اگست کو واپس پاکستان روانہ ہوگی۔یاد رہے کہ پاکستان اس وقت آئی سی سی کی عالمی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کا نمبر آٹھواں ہے۔

مصنف کے بارے میں