پاکستان میں  آج  سپر مون نہیں  بلیو مون ،دوبارہ یہ نظارہ 30 اگست کو ہوگا

پاکستان میں  آج  سپر مون نہیں  بلیو مون ،دوبارہ یہ نظارہ 30 اگست کو ہوگا

اسلام آباد ،ریاض: پاکستان میں آج سپر مون ہے۔ دوبارہ یہ نظارہ 30 اگست کو دیکھا جائے گا۔ پاکستان کے علاوہ سپر مون کا نظارہ سعودی عرب میں ہوگا۔ کئی ممالک میں آج کا چاند اپنے عمومی سائز سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا ، اس چاند کو ’’سپر مون‘‘ کہا جاتا ہے اور یہ مناظر بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں۔ 

سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون پاکستان اور سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک میں اس لیے دیکھا جائے گا کیوں کہ آج چاند زمین کے انتہائی قریب یعنی محض 357،528 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا۔رواں برس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ مظاہر فطرت میں سے ایک سپر مون ایک ہی ماہ یعنی اگست میں دو بار دکھائی دے گا۔ پہلی بار آج یکم اگست کو اور دوسری بار 30 اگست کو دکھائی دے گا۔

ماہرین فلکیات نے بتایا کہ 30 اگست کو چاند 2023 کا سب سے بڑا اور روشن چاند ہوگا کیونکہ زمین سے محض 222,043 میل کے فاصلے پر ہو گا۔یاد رہے کہ ایک ہی مہینے میں بار بار نظر آنے والا سپر مون کو بلیو مون کا نام دیا گیا ہے یعنی رواں ماہ بلیو مون کا ماہ ہے۔ بلیو مون آخری بار دسمبر 2009 میں ہوا تھا اگلا بلیو مون اگست 2032 تک نہیں ہوگا۔

مصنف کے بارے میں