Get Alerts

صدر مملکت آصف علی زرداری کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو امن و امان بہتر بنانے کی ہدایت

صدر مملکت آصف علی زرداری کی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو امن و امان بہتر بنانے کی ہدایت

کراچی :  صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے درمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے صدر کو صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں عوامی فلاح، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ بلوچستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ صوبے میں امن قائم رہے اور ترقی کی رفتار تیز ہو۔

ٹیگز: