Get Alerts

بلوچستان میں الیکٹرک بائیکس اور ہیلتھ انشورنس سکیم متعارف، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ہدایت

بلوچستان میں الیکٹرک بائیکس اور ہیلتھ انشورنس سکیم متعارف، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ہدایت

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان میں مواصلاتی اور تعلیمی منصوبوں کے آغاز پر اظہارِ تشکر بھی کیا گیا۔

کابینہ نے عام آدمی کے لیے الیکٹرک بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں طلباء، ورکنگ ویمن اور سرکاری ملازمین کو 30 فیصد سبسڈی دی جائے گی، جبکہ عام شہری بھی آسان اقساط پر بائیکس حاصل کر سکیں گے۔ سکیم پر عملدرآمد بینک فنانسنگ کے تحت کیا جائے گا۔

مزید برآں، صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے جامع ہیلتھ انشورنس سکیم متعارف کرانے کی بھی منظوری دی، تاکہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بہتر طبی سہولیات میسر آئیں۔

ٹیگز: